ایک پریم کہانی
قصہ روسی کھرب پتی ولادی سلیودورونن اور برطانوی سپر ماڈل نیومی کیمبل کے پیار کا
KARACHI:
عمومی خیال پایا جاتا ہے کہ امیروں کے سینے میں محبت بھر ا دل نہیں ہوتا، لیکن عالمی شہر ت کے حامل روسی کھرب پتی تاجر ولادی سلیو دُورونن نے اس تصور کو جھٹلانے پر مجبور کردیا ہے۔
وہ سیاہ حُسن کی مالک برطانوی سپر ماڈل نیومی کیمبل کے سحر میں مبتلا ہیں۔ 50 سالہ کھرب پتی ولادی سلیو دورونن کی کاروباری شخصیت کے ویسے تو کئی پہلو ہیں، لیکن وہ صنف ِنازک کے ساتھ دوستیوں کے حوالے سے زیادہ خبروں میں رہے اور مشہورہوئے ہیں۔ نوجوانی ہی سے ان کی روس کی اہم ماڈلوں کے ساتھ شناسائی رہی ہے، جن میں ان کی پہلی محبت ایکیترینا ( Ekaterina ) ہے جن سے دورونن نے نوجوانی میں شادی کی تھی۔ ان کی کافی عرصے پہلے علیحدگی ہوگئی تھی۔ اب ایکیترینا لندن میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہیں۔
6 فٹ کے قریب قد کی حامل برطانوی سپر ماڈل نیومی کیمبل جمیکن نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔ 15 سال کی عمر میں نیومی نے اپنے ماڈلنگ کیریر کا آغاز کیا تھا۔ ماڈلنگ میں ٹاپ درجہ حاصل کرنے کے علاوہ نیومی بہ حیثیت اداکارہ 1978 ء سے 2013 ء تک متعدد ٹی وی پروگراموں میں پرفارمنس دے چکی ہیں، جن میں ڈرامے، شارٹ فلمیں اور ڈکومینٹریز شامل ہیں۔
اس محبت2008 ء میں اس محبت کی داستان کی شروعات ہوتی ہیں۔ جب ولادی سلیو دورنن اور 42 سالہ نیومی کیمبل کی پہلی ملاقات فرانس کے شہر کینز میں ہوئی، جہاں فلم فیسٹول ہورہا تھا اور نیومی اپنی سال گرہ بھی منارہی تھیں، جب کہ کچھ دوسرے ذرائع یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ دونوں کی ملاقات ایک سال پہلے 2007 ء میں برازیل میں ہوچکی تھی۔ ولادی سلیو سیاہ ساحرہ کے حسن سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور نیومی نے انھیں اپنا گرویدہ بنالیا۔ نیومی بھی ولادی سلیو کی مردانہ وجاہت کے سامنے ہتھیار ڈال چکی تھیں اور ان کی دل دادہ ہوگئی تھیں۔
اس سے پہلے37 سالہ زندگی میں وہ متعدد مردوں پر اپنے مسحور کن سراپے کا جادو چلا چکی ہے۔ نیومی کی زندگی میں اس سے پہلے جن مردوں سے تعلقات رہے ہیں، وہ مردانہ وجاہت اور شائستگی میں ولادی سلیو سے کچھ کم نہ تھے، جن میں شامل ہیں، اداکار سلوسٹراسٹالون، رابرٹ ڈی نیرو، اطالوی فارمولا ون ریس ڈرائیور فلائیو بریٹور (Flavio Briatore) بیسٹ ایڈم کلیٹن (bassist Adam Clayton) اور یوٹو ڈانسر جو کوئن کورٹس ( Joaquin Cortes )۔ ان تمام کے مقابلے میں نیومی کی دوستی اب تک سب سے طویل عرصے سے زیادہ ولادی سلیو کے ساتھ قائم ہے۔
اس جوڑی کی ملاپ کی خبر بلا ک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔ دونوں کی پہلی جھلک کے ساتھ ہی اس غیر متوقع رومانوی تعلق کی کہانی تمام میڈیا میں اہمیت اختیار کرگئی اور تمام دنیا کے پریس و الیکٹرانک میڈیا میں اس کی بازگشت دور تک سنی گئی۔
اس محبت کی کہانی کے چرچے سارے روس اور دنیا بھر میں گفتگو کا موضوع بنے ہیں، جس کے ساتھ ہی ولادی سلیو محبتوں بھری کہانی کے ایک ہیرو کے طور پر دنیا کے سامنے آئے ہیں۔ فرانس کے ایک کونے سے شروع ہونے والی اس حیرت انگیز کہانی کے بارے میں گذشتہ چار سال سے عالمی میڈیا میں لاتعداد تبصرے اور تجزیے اب تک کیے جاتے رہے ہیں کہ دونوں کے تعلقات ابھی قائم ہیں یا نہیں؟ وہ شادی کے بندھن میں کب بندھیں گے اور کھرب پتی دولہا اپنی محبوبہ کو کیا تحائف دے گا؟ ولادی سلیو کی رفاقت میں بیتے ہر روز کے ساتھ ہی نیومی خود کو بہت پرسکون محسوس کرنے لگی ہے۔
اس دوستی نے اسے زیادہ نرم گفتار اور ملنسار بنادیا ہے۔ حالاںکہ بظاہر ایک خشک کاروباری ذہن اور سخت گیر رویہ رکھنے والے ولادی سلیو کو نیومی نے زیادہ نرم مزاج اور بہت خیال رکھنے والا مرد پایا، جس نے انھیں سکھا دیا ہے کہ محبت کے معاملے میں رواداری کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے وقت میں جب ان کی شریک حیات اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں مطمئن زندگی گزار رہیں تھیں اور ظاہر ی طور پر سب کچھ ٹھیک دکھائی دے رہا تھا کہ ولادی سلیو اور نیومی نے اپنی شادی کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔ ایکیترینا کہنے کو تو شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی تھیں، لیکن وہ ایک مشرقی بیوی کی طرح اپنے شوہر کے نام سے منسوب رہنا چاہتی ہیں، کیوںکہ روس میں بھی امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی طرح طلاق ایک پیچیدہ عمل ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ولادی سلیو نے انہیں سرکاری طور پر طلاق نہیں دی، جب کہ ایکیترینا نے 10 ملین ڈالرز کی خاطر رقم کے عوض بھی طلاق کے کاغذات پر دست خط کرنے سے انکار کردیا تھا، جو کہ ان کے شوہر کی طرف سے آفر کیے گئے۔ وہ واضع طور پر طلاق کو ٹھکراچکی ہیں اور اپنے شوہر سے دست بردار ہونے کو تیار نہیں۔ یہی وہ اہم وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ولادی سلیو اور نیومی کی شادی کھٹائی میں پڑگئی اور ملتوی کردی گئی۔
2009 ء میں نیومی بالآخر ماسکو چلی آتی ہیں۔ اس امید وناامیدی اور غیرمتوقع صورت حال کے ساتھ وہ یہاں رہیں گی یا واپس وطن لوٹنا پڑے گا۔ نیومی نے اس دوران اپنی تمام تر توجہ فلاحی کاموں کی انجام دہی کی طرف کرلی اور وہ خیراتی سرگرمیوں میں مصروف افراد کی اعانت کرنے لگیں، جن میں اہم ترین پروجیکٹ کینسر زدہ بچوں سے متعلق ہے۔ نیومی کو جب سے اپنی ماں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا علم ہوا، انہوں نے دل کی گہرائیوں سے اس مرض کے خلاف لڑنے والے مریضوں کے لیے اپنی خدمات وقف کردیں۔ کینسر کے مرض سے نبردآزما ایک برطانوی ڈانسر ولیری مورسس نے بھی ان کے دل ودماغ گہرا اثر چھوڑا، جن سے ان کی رقابت اور دشمنی چلی آرہی تھی۔
نیومی نے ان کی جدوجہد سے متعلق جاننے کے بعد اپنی پرانی عداوت اور مقابلہ آرائی کو یکسر فراموش کردیا اور ان کی مدد کی۔ 2010 ء میں نیومی نے اپنی ماں کو ماسکو کے ایک اپارٹمینٹ میں مدعو کیا، جو خصوصی طور پر ولادی سلیو نے اپنی مستقبل کی ساس کے لیے خریدا تھا۔ یہ اپارٹمنٹ خلائی جہاز کی مانند ہے۔ اُس وقت تک اس جوڑے کی شادی کی باتیں محض افوائیں تھیں اور دونوں نے یہ معاملہ مناسب وقت کے لیے چھوڑ دیا تھا۔ چند ماہ پہلے نیومی نے ولادی سلیو سے ملاقات کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا،''آج میں اپنے خاندان اور بچوں کے بارے میں خواب دیکھتی ہوں۔ اپنا دیرینہ خواب، میرا خواب ایک شخص سے ملنا ہے، جو کہ میرا شوہر اور میرے بچوں کا باپ بن سکتا ہے اور میرا چاہنے والا، میں نہیں جانتی کہ میں کیا ہوں؟ میں بس اس کے ساتھ محبت کی طلب گار ہوں۔''
بہ ظاہر روسی تاجر اور سپر ماڈل کے دیرینہ تعلقات اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ ولادی سلیو کے تعلقات ایک دوسری روسی ماڈل سے استوار ہوچکے ہیں۔ سنہری زلفوں والی ایک روسی حسینہ اس کھرب پتی کی زندگی میں وارد ہوچکی ہے، جو کہ نیومی سے زیادہ جوان اور حسین بتائی جاتی ہے۔ نومبر2012 ء میں نیومی کی طرف سے ولادی سلیو کی 50 سال گرہ کی تقریب کو شان د ار طریقے سے منانے کے ساتھ ہی ایک بار پھر ان کی دوستی کے چرچے میڈیا اور عام لوگوں کی توجہ کا مرکز ٹھہرے اور یہ توقع کی جارہی تھی کہ شاید دونوں اس اہم موقع پر اپنی زندگیوں کے بارے میں کوئی اعلان کردیں گے۔ اگرچہ اس تقریب میں ایسا کوئی اعلان نہ ہوسکا، لیکن ایک بات ضرور کھل کر سامنے آگئی ہے کہ اس رومان پرور جوڑے کے تعلقات نہ صرف قائم ہیں بل کہ مستحکم بھی ہیں۔
قارئین کے لیے اس تقریب کا کچھ احوال پیش خدمت ہے، جس سے نیومی کی اپنے محبوب میں دیرینہ د ل چسپی، چاہت اور خلوص کا برملا اظہار سامنے آتا ہے۔
یہ تقریب بھارت کی ریاست راجستھان میں نیومی کیمبل کی جانب سے اپنے بوائے فرینڈ ولادی سلیو کے لیے منعقد کی گئی، جس کا اہتمام راجستھان کے 15 ویں صدی کے تاریخی قلعہ مہران گڑھ میں رکھا گیا۔ یہ تاریخی مقام راجستھان کے شہر جودھ پور میں واقع ہے ۔7 نومبر 2012 ء کو جودھ پور میں زبردست گہماگہمی دیکھی گئی۔ جب دوروزہ اس پُرتعش پارٹی کا آغاز کیا گیا۔ ان دنوں قلعہ کو گلابی اور پیلی روشنیوں سے منور کیا گیا تھا، جب کہ تقریب کی تمام ڈیکوریشن کے لیے راجستھانی تھیم میں گہرے سرخ اور نج اور پیلے رنگ اور روشنیوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ بدھ کے روز ہونے والی اس پارٹی کے لیے دعوت نامے جیمز بانڈ تھیم کے انداز میں جاری کیے گئے۔ ایک دیو قامت پوسٹر پر ولادی سلیو اور نیو می کی تصاویر کو جیمز بانڈ فلم کے پوسٹر کے انداز میں دکھایا گیا تھا، جسے بانڈ سیریز کی فلم ـ"For Your Eyes Only" کا ٹائیٹل بھی دیا گیا۔
اس تقریب میں نیومی کے قریبی دوستوں کے علاوہ ماسکو، لندن، نیویارک، ابوظبی، استنبول، ممبئی اور دہلی سے 200 مہانوں نے شرکت کی، جن میں سپرماڈل کیٹ موس اور ان کے شوہرجیمی ہنس، سر باب جیلڈوف، اداکارہ ڈمی مور، گلوکارہ ڈیانا روز اور ڈچیس آف یارک سارہ فرگوسن شامل ہیں۔ مہمانوں کی فضائی سروس کے لیے 12 چارٹر طیارے کرائے پر حا صل کیے گئے تھے۔ مہمانوں کو قافلے کی شکل میں جودھ پور کے چھوٹے، مگر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے سارہ فرگوسن کی قیادت میں امید بھگوان پیلس پہنچایا گیا، جہاں ان کی رہائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ پیلس تمام فائیو اسٹار کی سہولیات سے مزین ہے، اس میں 347 کمرے ہیں اور ایک وسیع سوئمنگ پول بھی ہے، جوکہ شاہی خاندان کی رہائش گاہ رہا ہے اور دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ذاتی رہائشی گھر ہے۔
سال گرہ کی اس تقریب میں نیومی نے انڈین ڈیزائنر کی راجستھانی ساڑھی اور زیورات زیب تن کیے ہوئے تھے۔ تقریب میں ان کی دوست سپرماڈلز بھی شریک تھیں، جنھوں نے اسی طرز کا لباس پہن کر نیومی کا ساتھ دیا، جب کہ تقریب کے ''دلہا'' ولادی سلیو بھی نیوی بلیو شلوار قمیص میں تروتازہ نظر آرہے تھے۔ قلعے کے صحن میں اپنے وقت کی مقبول امریکی گلوکارہ ڈیانا روز نے پرفارم کیا اور محفل کی گرما گرمی اور رونقوں کو دوبالا کیا، جنھیں معاوضہ کے طور پر 500,000 ڈالر ادا کیے گئے، جب کہ دودن کی ہوٹلنگ پر اخراجات کا تخمینہ 1700,000 ڈالر لگایا گیا ہے۔ پارٹی کے اختتام پر آتش بازی کا خوب صورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔ نیومی نے اپنی اس تقریب کو پرفیکٹ قراردیا ہے۔ انھوں نے خاص طور پر مہمانِ خصوصی مہاراجا گج سنگھ آف جودھ پور کا شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے یہ پارٹی کام یابی سے ممکن ہوئی۔ دو سال قبل ولادی سلیو اسی طرز کی گرانڈ پارٹی میں شرکت کرچکے تھے، جو کہ نیومی کی 40 ویں سال گرہ کے موقع پر فرانسیسی ریویرا (French Riviera) کے مقام پر رکھی گئی تھی۔
کھرب پتی روسی تاجر اور سپر ماڈل کی یہ داستان عشق کیا رنگ لاتی ہے، کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ عام روسیوں میں ولادی سلیو کی محبت اور دوسری شادی کے بارے میں جذباتی رویہ پایا جاتاہے۔ خاص طور پر خواتین کا خیال ہے کہ اسے روسی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے اور وہ ایسا شاید نہیں کرے گا۔