تنخواہ دارملازمین سے ٹیکس وصولیوں میں جولائی تا مارچ 21 فیصد اضافہ

ایف بی آرنے 9 ماہ میں وفاقی صوبائی سرکاری ونجی ملازمین کی تنخواہوں سے71ارب روپے کا ٹیکس کاٹ لیا،پہلے58.7 ارب ملے تھے


Irshad Ansari April 26, 2017
کرائے کی آمدن پر22فیصداضافے سے10ارب،ڈیویڈنڈ انکم پر19فیصدبڑھ کر31.6 ارب اورانعامی بانڈزپرسہ ماہی میں7ارب ریونیوملا فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران وفاقی صوبائی سرکاری اورنجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے مجموعی طورپر 71 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں جو گزشتہ مالی سال 2015-16 کے اسی عرصے میں 58.7 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 سے مارچ 2017کے دوران کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مجموعی طور پر 10.1ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 8.2ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہیں۔ اسی طرح ڈیویڈنڈ کی آمدنی پر ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کو سال 2016-17کے پہلے 9 ماہ کے دوران 31.6ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 26.6 ارب روپے کی وصولیوں سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی کے دوران انعامی بانڈز کی رقم پر ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 7ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 5.7ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں22 فیصد زیادہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں