امریکا نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل نظام نصب کرنا شروع کردیا

تھاڈ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ رواں برس کے اختتام تک فعال ہوجائے گا

جنوبی کوریا میں امریکی ’’تھاڈ‘‘ میزائل کی تنصیب کے خلاف مظاہرے میں بینر پر امریکی افواج کو قابض فوج لکھا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

MINGORA:
امریکا نے جنوبی کوریا میں اپنے متنازعہ میزائل ڈیفنس سسٹم ''تھاڈ'' (THAAD) کی تنصیب شروع کردی ہے جس پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ''تھاڈ'' درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس سال کے اختتام تک پوری طرح فعال ہوجائے گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ''تھاڈ'' میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب وقت سے پہلے شروع کردی گئی ہے جو تشویشناک امر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی


چین کے علاوہ جنوبی کوریا میں حزبِ اختلاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار مُون جائی اِن نے بھی اس میزائل نظام کی تنصیب پر امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے عوامی رائے کے خلاف اور جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ قرار دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو حملہ کر دیا جائے

اس کے ساتھ ہی امریکا اور شمالی کوریا کے مابین خطے میں براہِ راست جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شمالی کوریا نے نہ صرف بیلسٹک میزائلوں کے نئے تجربات کیے ہیں بلکہ ایک حالیہ فوجی پریڈ میں ایسے جدید میزائل بھی پیش کیے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔
Load Next Story