ڈان لیکس پرچھوٹے سرکاری ملازم کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا خورشید شاہ

ڈان لیکس رپورٹ میں کوئی بڑی چیز سامنے نہیں آئے گی، خورشید شاہ


ویب ڈیسک April 26, 2017
ڈان لیکس پر چوہدری نثار پہلے کہہ چکے ہیں کہ کمیشن متفق نہیں، خورشید شاہ: فوٹو: فائل

PESHAWAR: اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس پرچھوٹے سرکاری ملازم کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پرریاست کو سڑکوں پرگھسیٹا گیا، دشمن کواطلاعات دے کر مدد دی گئی، رپورٹ سے متعلق سب کو پہلے سے ہی معلوم ہے کہ رپورٹ میں کوئی بڑی چیز سامنے نہیں آئے گی، اس معاملے پرکچھ نہیں ہوگا، سب کو چھوڑکرچھوٹے سرکاری ملازم کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا اوراس پر چوہدری نثار بھی کہہ چکے ہیں کہ کمیشن متفق نہیں۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں، اسلام آباد میں امن وامان کے چوہدری نثار کے دعوے بے نقاب ہو گئے، اسلام آباد میں سیکورٹی پر 7 ارب روپے لگے لیکن سفارت کار تک محفوظ نہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول،طارق فاطمی پر شکوک کا اظہار

کسانوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں، کسانوں پرباردانے کے لیے لاٹھی چارج ہوا جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو گو نوازگوتحریک میں تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں