الیکشن کمیشن نے میئر راولپنڈی کو نااہل قرار دیدیا
سردار نسیم پر مخصوص نشستوں کے انتخابات کے دوران ٹھپے لگانے کا الزام تھا
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹھپے لگانے کا جرم ثابت ہونے پر راولپنڈی کے میئر سردار محمد نسیم کو نا اہل قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹھپے لگانے سے متعلق 2 درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم کو نااہل قرار دیدیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے (ن) لیگ نے ترقیاتی کاموں کی بھرمارکردی
واضح رہے کہ طاہرہ تنویر اور لبنی اقبال نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر پر راولپنڈی میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹھپے لگانے کا الزام گایا تھا۔