پنجاب کے عوام کوپٹواری کلچر سے آزادی دلائیں گے شہباز شریف

صوبے کے ساڑھے 5 کروڑ افراد کی زمینوں کی ملکیت کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک April 26, 2017
پنجاب کے56 ملین افراد کی زمینوں کی ملکیت کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے، وزیراعلی پنجاب: فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کو پٹواری کلچر سے آزادی دلائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور فری وائی فائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کے لیے بجٹ میں فنڈزرکھیں گے جب کہ آئی ٹی یونیورسٹی کے لیے بیدیاں روڈ پرزمین انتظامیہ کے حوالے کردی ہے۔ پنجاب کے 5 بڑی شہروں میں 200 مقامات پرفری وائی فائی ٹاور لگائیں گے، پولیس کا نظام بھی کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے جس کے بعد اب پولیس کی ایف آئی آرز آئی ٹی سسٹم پردرج ہوتی ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو پٹواری کلچر سے آزادی دلائیں گے، پنجاب کے 56 ملین افراد کی زمینوں کی ملکیت کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہواہے، لینڈ ریکارڈ سے شہری رشوت سے بھی بچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں