بھارت ٹرین میں آتشزدگی2 ٹرکوں میں تصادم 80مسافر ہلاک

حادثات آندھرا پردیش اور ہریانہ میں پیش آئے، بوگی میںآگ لگنے سے 50 ، ٹرکوںکی ٹکر سے 30 افراد چل بسے، متعدد زخمی


AFP July 31, 2012
حادثات آندھرا پردیش اور ہریانہ میں پیش آئے، بوگی میںآگ لگنے سے 50 ، ٹرکوںکی ٹکر سے 30 افراد چل بسے، متعدد زخمی ، فائل فوٹو

ریاست آندھرا پردیش میں ریل گاڑی اور ریاست ہریانہ میں ٹرک کے حادثے میں مجموعی طور پر 80 سے زائد مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارت کی جنوب مشرقی ریاست آندھرا پردیش میں صبح ایک مسافر بردار ریل گاڑی میں آتشزدگی سے 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ تامل ناڈو ایکسپریس نئی دہلی سے چنائے جا رہی تھی۔

حادثے کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ۔ متاثرہ بوگی میں مجموعی طور پر72 مسافر سوار تھے۔ اس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکالنے کیلیے اس بوگی کو کاٹنا پڑا۔دوسرا واقعہ بھارت کی مغربی ریاست ہریانہ میں دو ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرا گئے،

جس کی وجہ سے 30مسافر ہلاک ہو گئے۔ ریاست راجھستان میں ایک مذہبی مقام سے لوٹنے والا ٹرک ہریانہ میں مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکراگیاجس سے22 افراد موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ8 افراد اسپتال پہنچ کر چل بسے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں