مغربی یورپ میں موسم کی تباہ کاریاں 24 گھنٹوں میں 13 افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی اور برف باری کا سلسلہ اگلے ہفتے تک بھی جاری رہے گا۔


ویب ڈیسک January 20, 2013
24 گھنٹوں میں فرانس، اسکاٹ لینڈ، پرتگال اور اسپین میں شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے 13 افراد ہلاک ہو گئے. فوٹو: رائٹرز

مغربی یورپ میں موسم کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سردی کےباعث 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔


مغربی یورپ میں تیز ہواؤں، شدید سردی اور برف باری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں فرانس، اسکاٹ لینڈ، پرتگال اور اسپین میں شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے 13 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ریلوے سمیت آمدو رفت کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید سردی اور برف باری کا سلسلہ اگلے ہفتے تک بھی جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں