مصباح الحق سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ٹیسٹ کپتان
مصباح الحق نے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 78 چھکے لگا رکھے ہیں
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
مصباح الحق نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں لگاتار 2 چھکے لگا کر نہ صرف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا بلکہ کپتان کے طور پر اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا ہے، وہ اب تک ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ 69 سکسرز لگا چکے ہیں۔ برینڈن میکولم 59، ایم ایس دھونی 51، برائن لارا 49 جبکہ کلائیو لائیڈ 48 چھکے لگا چکے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹیسٹ رینکنگ : مصباح کی ٹاپ 20 میں واپسی
مصباح ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 78 چھکے لگا رکھے ہیں۔ وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔ یونس خان 70 چھکوں کے ساتھ پاکستانی بیٹسمینوں میں دوسرے جبکہ وسیم اکرم 57 سکسرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔