گورنرکی حیثیت سےکوئی پروٹوکول اورمراعات نہیں لوں گا مخدوم احمدمحمود

گورنر پنجاب کے 3 بیٹے مرتضی محمود، مصطفی محمود اور علی محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔


ویب ڈیسک January 20, 2013
میرے دروازے جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں مجھے ان کی محرومیوں کا احساس ہے۔ گورنرپنجاب۔ فوٹو ایکسپریس

گورنرپنجاب مخدوم احمدمحمود کا کہنا ہےکہ گورنرکی حیثیت سےکوئی پروٹوکول اورمراعات نہیں لوں گا۔

رحیم یارخان میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ کوئی سرکاری پروٹوکول نہیں لونگا، میرے دروازے جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں مجھے ان کی محرومیوں کا احساس ہے، انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کی گل گلی اور محلے محلے کا گورنر ہوں لاہور والوں کو میری وجہ سے مزید دشواری کا سامنا نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ایمانداری سے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گورنر پنجاب کے 3 بیٹے مرتضی محمود، مصطفی محمود اور علی محمود پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، مرتضی محمود ایم پی اے اور مصطفی محمود ایم این اے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو پیپلز پارٹی نے شناخت دی، پی پی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کا احساس محرومی ختم کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی نے اہم حکومتی عہدے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو دیئے، فاٹا میں سیاسی اصلاحات بھی پیپلز پارٹی لائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں