کراچی کے علاقے سرجانی میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کی کارروائی

کارروائی کے دوران علاقہ مکینوں نے پتھراؤ کردیا جس سے ایس ایچ او نیو کراچی زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک April 26, 2017
کارروائی کے دوران علاقہ مکینوں نے پتھراؤ کردیا جس سے ایس ایچ او نیو کراچی زخمی ہوگئے، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: سرجانی ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کی کارروائی کے دوران علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ کردیا جس سے ایس ایچ او نیو کراچی بھی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انسداد تجاوزات سیل نے آپریشن کیا تو اس دوران علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور پولیس سمیت اینٹی انکروچمنٹ سیل کے اہلکاروں پر پتھراؤ کردیا جس سے موقعہ پر موجود ایس ایچ او نیو کراچی غلام حسین کورائی زخمی ہوگئے۔

علاقے میں صورتحال خراب ہونے کے بعد پولیس کی مزید نفری کو طلب کرکے صورتحال کو قابو کیا گیا جس کے بعد اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر تعمیر گھروں کوگرادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں