کراچی کے علاقے سرجانی میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کی کارروائی
کارروائی کے دوران علاقہ مکینوں نے پتھراؤ کردیا جس سے ایس ایچ او نیو کراچی زخمی ہوگئے
ISLAMABAD:
سرجانی ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کی کارروائی کے دوران علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ کردیا جس سے ایس ایچ او نیو کراچی بھی زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انسداد تجاوزات سیل نے آپریشن کیا تو اس دوران علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور پولیس سمیت اینٹی انکروچمنٹ سیل کے اہلکاروں پر پتھراؤ کردیا جس سے موقعہ پر موجود ایس ایچ او نیو کراچی غلام حسین کورائی زخمی ہوگئے۔
علاقے میں صورتحال خراب ہونے کے بعد پولیس کی مزید نفری کو طلب کرکے صورتحال کو قابو کیا گیا جس کے بعد اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر تعمیر گھروں کوگرادیا۔