قومی اسمبلی میں نئے صوبے بنانے سے متعلق بل پیش کیا جائے گا خورشید شاہ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی اور نئے صوبوں کے بارے میں کمیشن کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، خورشید شاہ
وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں نئے صوبے بنانے سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی کا کل سے شروع ہونے والا اجلاس تین ہفتےسے زائد عرصہ جاری رہے گا جس میں اہم قانون سازی کے ساتھ ساتھ نئے صوبوں کے بارے میں کمیشن کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے حوالے سے بل بھی پیش کیا جائے گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف سندھ میں جلسے کررہے ہیں جبکہ پنجاب سے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔