شرطیں لگانے والے انگلش فٹبالرپر 18 ماہ کی پابندی 

اتنی زیادہ سزا کا مقصد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر مجبور کرنا ہے،فٹبالرجوئے بارٹون


Sports Desk April 27, 2017
اتنی زیادہ سزا کا مقصد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر مجبور کرنا ہے،فٹبالرجوئے بارٹون

میچز میں شرطیں لگانے والے انگلش فٹبالرپر 18 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

برنلے کلب کے فٹبالر جوئے بارٹون پر میچز میں شرطیں لگانے پر 18 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی، اس کا فیصلہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے کیا۔

34 سالہ بارٹون نے 2006 سے 2016 کے درمیان فٹبال میچز پر 1260 شرطیں لگانے کا الزام قبول کیا تھا، وہ پابندی کے دورانیے میں کمی کیلیے اپیل کریں گے، ان کے مطابق اتنی زیادہ سزا کا مقصد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر مجبور کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں