صدر زرداری سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں نے مک مکا کر لیا فضل الرحمان

کراچی میں روزانہ لاشیں گرتی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک January 20, 2013
کراچی میں روزانہ لاشیں گرتی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مولانا فضل الرحمان. فوٹو: پی پی آئی

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے صدر زرداری سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں نے مک مکا کر لیا۔

پشاور میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نےعبوری حکومت کےلئے اتفاق کر لیا ،انہوں نےکہا کہ قاضی حسین احمد ایک شخصیت اور جدو جہد کا نام ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے ولا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر افسوس ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ لاشیں گرتی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں