وزیراعظم نے ایک لاکھ سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کی منظوری دے دی
لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کا اطلاق یکم جولائی 2012ء سے ہوگا۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک بھر میں ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی اور بعد از ریٹائرمنٹ پینشن کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے علاوہ فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ان کے معاون عملے کو بھی مستقل کرنے کے احکام جاری کئے ہیں،ان کی مستقلی کا اطلاق یکم جولائی 2012ء سے ہوگا۔
وزیراعظم نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کی وجہ سے پڑنے والے مالی اثرات کے لئے وفاقی حکومت کے صوبوں سے معاہدے کی بھی منظوری دی ہے اس کے علاوہ انہوں نے وفاقی حکومت کی فنانسنگ میں آنے والے ملازمین کو بھی ریٹائرمنٹ پر پینشن دینے کی منظوری دے دی ہے.
واضح رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنی مستقلی اور دیگر مراعات کے لئے ملک گیر احتجاج کیا تھا جس پر ان کی مستقلی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تحریری احکامات اب جاری کئے گئے ہیں۔