آسٹریلین اوپن ٹینس اعصام الحق جولین روجر کوارٹر فائنل میں رسائی سے محروم

آخری 2 سیٹس میں تھامس اور بینوئیٹ نے 3-6 اور 6-7 پوائنٹس کے ساتھ اعصام کی جوڑی کو شکست دے دی۔


ویب ڈیسک January 20, 2013
مینز ڈبل راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی ڈچ کھلاڑی جین جولین راجر کا مقابلہ برازیل کے تھامس بلیوسی اور فرانسیسی کھلاڑی بنیوئیٹ سے ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں قومی اسٹار اعصام الحق کی کامیابیوں کا سلسلہ اس وقت تھم گیا جب تیسرے راؤنڈ میں ناکامی پراعصام کوارٹر فائنل تک رسائی سے محروم ہو گئے۔


میلبورن میں جاری ٹینس مقابلوں کے مینز ڈبل راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے ساتھی ڈچ کھلاڑی جین جولین راجر کا مقابلہ برازیل کے تھامس بلیوسی اور فرانسیسی کھلاڑی بنیوئیٹ سے ہوا۔


تیسرے راؤنڈ کے پہلے سیٹ میں اعصام اور راجر نے 6-7 پوائنٹس سے اچھی شروعات کی لیکن آخری 2 سیٹس میں تھامس اور بینوئیٹ نے 3-6 اور 6-7 پوائنٹس کے ساتھ اعصام کی جوڑی کو شکست دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں