امریکی صدراوبامااورنائب صدرجوبائیڈن نےدوسری مدت کیلئےحلف اٹھالیا

صدر اوباما کی تقریب حلف برداری دنیا کی دوسری سب سے بڑی حلف برداری کی تقریب ہوگی۔


ویب ڈیسک January 20, 2013
امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

امریکا کے صدر براک اوباما اور نائب صدر جوبائیڈن نےدوسری مدت کیلئے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیاہے۔

امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی، اس موقع پر امریکی خاتون اول مشعل اوباما اور ان کے بچے بھی موجود تھے۔ اس سے قبل نائب امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی دوسری مدت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں کئی امریکی عہدیداروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ صدر براک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن کے عہدوں کی پہلی مدت آج ختم ہوگئی،اتوار کی وجہ سے وہ پیر کے روز دوبارہ اپنے عہدوں کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے جس کے بعد براک اوباما عوام سے خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں