پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

باہمی کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار پرمالی نقصان کے ازالے کا مطالبہ۔


Sports Reporter April 27, 2017
باہمی کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار پرمالی نقصان کے ازالے کا مطالبہ۔ فوٹو؛ فائل

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا تاہم باہمی سیریز کھیلنے سے انکار پر لیگل نوٹس آئندہ ہفتے بھجوایا جائے گا جس میں مالی نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ ہو گا۔

بگ تھری منصوبے کی حمایت کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان سے8 سال میں 6باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن مطلب نکلتے ہی آنکھیں پھیر لیں، دونوں ملکوں کے تعلقات اور سرحدوں پر کشیدگی کے بعد انتہاپسندوں کے زیر اثر بھارتی حکومت نے سرد مہری دکھائی تو بی سی بی حکام بھی ہمنوائی کرتے نظر آئے جبکہ سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔

آئی سی سی میں ''بگ تھری'' کے خاتمے کی لہر چلی تو اس میں پاکستان پیش پیش تھا، رواں سال مارچ میں ایک بار پھر بھارتی میڈیا نے شوشہ چھوڑاکہ نیوٹرل مقام پر باہمی سیریز ستمبر، اکتوبر میں متوقع ہے۔

گزشتہ روز آئی سی سی اجلاس میں بی سی سی آئی کی جانب سے ایک بار پھر مثبت جواب نہ ملنے پر پی سی بی نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا تاہم ذرائع کے مطابق باہمی سیریز نہ کھیلنے پر آئندہ ہفتے لیگ نوٹس بھیج کر مالی نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں