سری نگرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرحملے میں افسران سمیت 5 اہلکارہلاک

سری نگرسے بھارتی سیکیورٹی فورسزنےحریت رہنما آسیہ اندرابی کوبھی گرفتارکرلیا


ویب ڈیسک April 27, 2017
واقعے کے بعد بھارتی فوجیوں کی جانب سے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا: فوٹو: فائل

ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد کے حملے میں افسران سمیت 5 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افسران سمیت 5 اہلکار ہلاک جب کہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی فوجی میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔ بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

واقعے کے بعد بھارتی فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔ دوسری جانب سری نگر سے بھارتی سیکیورٹی فورسز نےحریت رہنما آسیہ اندرابی کو بھی گرفتار کرلیا جب کہ آسیہ اندرابی کے شوہر کو گزشتہ روز بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی لگادی گئی

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کے باعث قابض فوج پرحملوں میں شدت آ چکی ہے جس کے بعد حملوں کا سلسلہ بھی تیزہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں