معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ چل بسے
ونود کھنہ نے اپنے بالی ووڈ کرئیرمیں 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے
کینسر کے عارضے میں مبتلا بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ 70 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں 70 اور80 کی دہائی میں امیتابھ بچن کے سب سے بڑے حریف سمجھے جانے والے اداکارونود کھنہ 70 سال کی عمرمیں چل بسے۔ اداکارکینسرکے عارضے میں مبتلا تھے جو ممبئی کے نجی اسپتال میں طویل عرصے سے زیرعلاج تھے،ونودکھنہ 9 اکتوبر 1946 کو پاکستان کے شہر پشاورمیں پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز 1968 میں فلم ''من کے میت'' سے کیا۔
ونود کھنہ نے بالی ووڈ کرئیرمیں 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے، ان کی کامیاب فلموں میں 'میرے اپنے، میرا گاؤں میرا دیش، امتحان، انکار، امراکبراینتھونی، لہو کے دو رنگ، قربانی ، جرم' شامل ہیں جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلمیں دبنگ، دبنگ 2، پلیئرز اوردل والے میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارکی ایک تصویروائرل ہوئی جس میں وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ ممبئی کے نجی اسپتال میں مریضوں کے لیے مخصوص کپڑے پہنے نظر آرہے تھے اوراس تصویرمیں وہ اس قدر لاغر تھے کہ انہیں پہچاننا بھی مشکل تھا۔
ونود کھنہ سیاسی میدان میں بھی کافی فعال تھے اوروہ بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھی تھے۔