آئی سی سی کا اجلاس ختم بھارت کو کروڑوں ڈالر کا جھٹکا

آئی سی سی کی 8 سال میں ہونے والی آمدنی سے بھارت کو 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے


ویب ڈیسک April 27, 2017
نئے آئین کی باضابطہ منظوری رواں برس ہونے والے سالانہ اجلاس میں دی جائے گی: فوٹو : فائل

دبئی میں ہونے والا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پانچ روزہ اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پانچ روزہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔ اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جب کہ مالی امور کا طریقہ کار ایک کے مقابلے میں 13 ووٹوں سے منظور کرلیا گیا ہے۔

نئے انتظامی قواعد کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو مالیاتی اجارہ داری پر بڑی ضرب لگی ہے تاہم پھر بھی آئی سی سی کی 8 سال میں ہونے والی آمدنی سے بھارت کو 29 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آئی سی سی میں بگ تھری کا باب بند ہوگیا

نئے قواعد کے تحت 8 برسوں میں انگلینڈ کو 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز، پاکستان سمیت 7 بورڈز کو 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز، زمبابوے 9 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جب کہ ایسوسی ایٹ ممبرز کو 28 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔ اکثریتی حمایت حاصل کرنے والے نئے آئین کی باضابطہ منظوری رواں برس ہونے والے سالانہ اجلاس میں دی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح مؤقف سے گریز کیا ہے تاہم لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے والے بورڈز سے رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |