سمندری حدود کی خلاف ورزی پر29 بھارتی ماہی گیر گرفتار

حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی


ویب ڈیسک April 27, 2017
بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی۔

میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 29 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی 5 کشتیاں قبضےمیں لے لی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے لیں جب کہ 29 ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : 85 بھارتی ماہی گیر گرفتار

میری ٹائم سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں