شامجھڑپوں میں39 ہلاکباغیوں کااہم کراسنگ پوائنٹ پرقبضہ

فوج کے ایک اورجنرل منحرف ہوکر11دیگرفوجی افسروں کے ساتھ ترکی پہنچ گئے


AFP July 31, 2012
فوج کے ایک اورجنرل منحرف ہوکر11دیگرفوجی افسروں کے ساتھ ترکی پہنچ گئے۔ فوٹو اے ایف پی

شام کے اہم تجارتی شہر حلب پرکنٹرول کیلیے سرکاری فوج اورحکومت مخالفین میں پیرکوبھی زبردست لڑائی ہوتی رہی،صدربشارالاسد کی مخالف فوجوں نے شہرپرکیے گئے کئی حملے پسپاکردیے۔متعد دٹینکوں اور بکتر بندگاڑیوں پربھی قبضہ کرلیا۔حلب کوترکی سے ملانیوالی سڑک پرواقع ایک اہم کراسنگ پوائنٹ پربھی 10 گھنٹے کی لڑائی کے بعد باغیوں کا قبضہ ہوگیا۔

یہاںبھی ٹینکو ں اوراسلحہ وگولا بارود کی بھاری مقدارباغیوں کے ہاتھ لگی ہے۔ پورے ملک میں جاری جھڑپوں میں پیرکو39 افراد ہلاک ہوگئے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہاہے کہ سرکاری فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین کے قافلے پربھی فائرنگ کی ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اس کا ایک صحافی بھی زخمی ہوا ہے۔

امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہاہے کہ حلب کی لڑائی بشار الاسد کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔لندن میں شام کے اعلیٰ سفارتکار خالدالایوبی نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔پیرکوشام کی فوج کے ایک اورجنرل منحرف ہوکرگیارہ دیگرفوجی افسروں کے ساتھ ترکی پہنچ گئے ۔اس طرح اب تک منحرف ہونیوالے جرنیلوں کی تعداد28 ہوگئی ہے۔ شام نے آسٹریلیامیں اپنا سفارتخانہ بندکردیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں