ایم ایس بند پر کٹ لگانے کے خلاف تحقیقات کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سول جج کو بند کامعائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی


Staff Reporter July 31, 2012
سندھ ہائیکورٹ نے سول جج کو بند کامعائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی. فوٹو فائل

ISLAMABAD: سندھ ہائیکورٹ جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ٹھٹھہ کے نزدیک ایم ایس بندمیں مختلف مقامات پر کٹ لگانے کے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سول جج سجاول کو کمشنر مقرر کردیا ہے،

عدالت نے سول جج سجاول کو ہدایت کی ہے کہ ایم ایس بند کا تفصیلی معائنہ کرکے 7دن میں رپورٹ جمع کرائیں اور مذکورہ مقام پر اگرغیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں تو اسے روکا جائے،عاشق حسین کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ متعددکٹ لگانے سے متوقع سیلاب میں کئی دیہات ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ وہ مریدکھوسو ،جاتی ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں،

گزشتہ برس اور2010 میں آنیوالے سیلاب نے ان کے علاقے میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تھی۔ایم ایس بندپربعض مقامی زمینداروں نے محکمہ آب پاشی کی مدد سے اپنی زمینیں بچانے کے لیے متعدد کٹ لگادیے ہیں جس سے مریدکھوسو،کے ٹی کھوسو، جاتی، شاہ بندر اور اطراف کے دیگر علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے ،عدالت نے 13اگست تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے مدعا علیہان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں