بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 5 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں سرچ آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک April 27, 2017
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں سرچ آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی اور خفیہ اداروں نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ملک بھر سے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 29 سرچ آپریشن کیے گئے جن میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 9 کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان میں ایف سی اور خفیہ اداروں نے گواک اور منڈ کے مقام پر آپریشن کیے جس میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان مقابلہ ہوا اور فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 2 جوان بھی زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر بھی 12 آپریشن کیے جن میں بہاولپور، رحیم یار خان، لودھرا اور پاکپتن میں آپریشن کیے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پشاور میں کارروائی کے دوران 21 ٹن بارودی مواد بر آمد، 5 ملزمان گرفتار

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فورسز نے باڑا میں آپریشن کرکے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں شاہد اور عبدالرزاق کو گرفتار کرلیا، دونوں دہشت گرد سرحد پار ہدایت پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان کے علاقے گیگا خیل سے بھی بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |