اسرائیل کا شام میں فوج کے اسلحہ ڈپو پر حملہ

اسرائیلی حدود سے دمشق ایئرپورٹ کے جنوب مغربی حصے کو نشانہ بنایا گیا، سرکاری ٹی وی


ویب ڈیسک April 27, 2017
اسرائیلی حدود سے دمشق ایئرپورٹ کے جنوب مغربی حصے کو نشانہ بنایا گیا، سرکاری ٹی وی ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسرائیل نے دمشق میں فوجی ڈپو پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق ایئرپورٹ کے قریب فوج کے اسلحہ ڈیپو پر 5 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ شامی سرکاری ٹی وی کا فوجی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی حدود سے دمشق ایئرپورٹ کے جنوب مغربی حصے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

اسرائیل کی جانب سے اس سے قبل جنوری میں میزی فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ 2015 میں اسرائیل نے گولن کی پہاڑیوں اور دارالحکومت دمشق پر حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے 2 نامور کمانڈر مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |