وزیراعظم سے بھارتی بزنس مین سجن جندال کی مری میں ملاقات

وزیراعظم جندال کے پرانے دوست ہیں اور ملاقات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے، مریم نواز


ویب ڈیسک April 27, 2017
وزیراعظم جندال کے پرانے دوست ہیں اور ملاقات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے، مریم نواز - فوٹو؛ فائل

مریم نواز نے وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی بزنس مین جندال کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سرمایہ کارسجن جندال نے بھارتی تاجروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا اوربھارتی تاجروں کے وفد نے گزشتہ روز مری میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات بھی زیرغور آئے جب کہ ملاقات پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی کا حصہ بھی ہوسکتی ہے۔



ذرائع کے مطابق سجن جندال بھارتی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے 11 بج کر 55 منٹ پر پہنچے جب کہ بھارتی وفد کا دفترخارجہ کے پروٹوکول آفیسر سعید خان نے استقبال کیا، استقبال کرنے والوں میں وزیر اعظم ہاوس کے پروٹوکول آفیسر عمران بھی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد بھارتی وفد ساڑھے 6 بجے خصوصی طیارے سے واپس روانہ ہوگیا۔





دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم اور جندال کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات خفیہ نہیں تھی اور جندال وزیر اعظم کے پرانے دوست ہیں جب کہ وزیراعظم کی جندال سے ملاقات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے بھارتی سرمایہ کار جندال وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں اور ان کی اکثر ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جب کہ سارک کانفرنس کٹھمنڈو میں بھی سجن جندال نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |