بھارت کا اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اگنی تھری بیلسٹک میزائل 3 ہزار کلو میٹر تک روایتی اور جوہری وار ہیڈ کے ساتھ اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے،بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک April 27, 2017
اگنی تھری بیلسٹک میزائل 3 ہزار کلو میٹر تک روایتی اور جوہری وار ہیڈ کے ساتھ اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے،بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت نے ایک مرتبہ پھر ا خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کے لئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جب کہ میزائل تجربہ صبح 9 بجکر 12 منٹ پر خلیج بنگال میں ابوالکلام جزیرہ میں کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اگنی تھری بیلسٹک میزائل روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو 3 ہزار کلو میٹر تک اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت دفاع پر خرچ کرنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا، رپورٹ

میزائل تجربے کی کامیابی کے بعد حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل تجربہ توقعات پر اترا جب کہ میزائل ٹیسٹ نے ایک مرتبہ پھرثابت کیا ہے کہ بھارت کے پاس اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ملکی جی ڈی پی کا 3.3 فیصد حصہ دفاع کے شعبے پر خرچ کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے جس نے گزشتہ سال دفاعی اخراجات میں 8.5 فیصد اضافہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں