پاکستان نے آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

ہفتہ کو فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیو ساﺅتھ ویلز کی ٹیم سے ہوگا۔


Sports Desk April 27, 2017
ہفتہ کو فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیو ساﺅتھ ویلز کی ٹیم سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے آخری پلے آف میں ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے آخری پلے آف میں ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے آخری پلے آف کے 20ویں منٹ میں علی عزیز جب کہ 43 ویں منٹ میں شاہ زیب خان نے حریف ٹیم کے دفاعی حصار میں شگاف ڈالتے ہوئے گیند کو جال میں پھینکا۔ ویسٹر ن آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے گول پوسٹ پر پے در پے حملے کیے جو گرین شرٹس کے موثر دفاع کے باعث ناکام رہے۔ ہفتہ کو فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیو ساﺅتھ ویلز کی ٹیم سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کوچ کامران اشرف نے کہا کہ ٹیم سپرٹ بہت شاندار ہے اور دوسری ٹیموں کے کوچز گرین شرٹس کی مہارت اور فٹنس کے معترف ہیں۔ ایونٹ سے پلیئرز کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ اور صلاحیتوں نکھار آیا ہے۔ نیو ساﺅتھ ویلز کے خلاف فتح حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں