امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے لوارا منڈی میں امریکی ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔
PESHAWAR:
پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے لوارا منڈی میں امریکی ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں موجود 7 دہشت گرد مارے گئے جب کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
انٹیلی جنس حکام کے مطابق علاقے میں امریکی ڈرون کی پرواز دیکھی گئی جس کے بعد ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ مرنے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہیں اور ان میں دو کمانڈر عبدالرحمان اور اختر محمد بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں مجموعی طور پر 3 ڈرون حملے ہوئے اور مئی 2016 میں بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے تھے۔