ڈپٹی اٹارنی جنرلزاوراسٹینڈنگ کونسلز میں تقرر نامے تقسیم

نئے لا آفیسرزملک وقوم کی فلاح کیلیے دل لگی سے کام کریں، وزیر قانون فاروق نائیک

نئے لا آفیسرزملک وقوم کی فلاح کیلیے دل لگی سے کام کریں، وزیر قانون فاروق نائیک ۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD:
نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی اٹارنی جنرلز اوراسٹینڈنگ کونسلز پنجاب (لاہور،ملتان ،بہالپور) میںتقرر نامے تقسیم کر دیے گئے، تقرر نامے وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک نے تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب میں فاروق نائیک کاکہنا تھاکہ نئے لاء آفیسرزملک وقوم کی فلاح کیلیے دل لگی سے کام کریں۔ انھوں نے کہاکہ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کیے جائیں گے۔


قبل ازیں وفاقی حکومت نے لاہور میں تعینات تین کے سوا تمام ڈپٹی اٹارنیز جنرل کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کردیا جبکہ سابق وزیر قانون بابر اعوان کے دور میں تعینات ہونے والے 13 اسٹینڈنگ کونسلر بھی فارغ کردیے گئے۔ نسیم کاشمیری، چوہدری محمد حسین اور آذر لطیف کو ڈپٹی اٹارنی کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔
Load Next Story