کراچی میں انٹر کےامتحانات کا آغاز آج سے ہوگا

امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاكھ 84 ہزار طلبا و طالبات شركت كریں گے


ویب ڈیسک April 28, 2017
امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاكھ 84 ہزار طلبا و طالبات شركت كریں گے، فوٹو؛ فائل

سیكریٹری اورناظم امتحانات كی عدم موجودگی میں كراچی میں دوسرے سال بھی انٹركے امتحانات كاآج آغاز ہوگا۔

حكومتی نااہلی كے سبب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ كراچی میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے مستقل سیكریٹری موجود نہیں اوراب مستقل ناظم امتحانات كوہٹائے جانے كے بعد ایك بارپھرانٹر كے تقریباً 2 لاكھ طلبہ كے امتحانات لیے جارہے ہیں جب کہ ناظم امتحانات كے نہ ہونے كے اثرات بورڈ كی پالیسیز پر پڑنے شروع ہوگئے ہیں اور قائم مقام ناظم امتحانات نے اپنی ناتجربہ كاری كے سبب 11 ہزارسے زائد ایسے طلبہ كوایڈمٹ كارڈجاری كردیئے ہیں جنہوں نے بورڈ سے رجسٹریشن اورانرولمنٹ جاری نہیں كی گئی ان میں كچھ توایسے طلبہ ہیں جن كی انرولمنٹ كے كیسزمیں اعتراض لگایا گیا تھا اوراس بنیاد پرانہیں انرولمنٹ جاری نہیں كی گئی۔

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں ایسے بھی طلبہ موجود ہیں جنہوں نے پورے سال كالج میں كلاسز لیں اورنہ ہی پریكٹیكل میں شریك ہوئے، انہوں نے امتحانات سے 2 روز قبل انرولمنٹ فارم متعلقہ كالج سے تصدیق كے ساتھ جمع كرایا اور اس بنیاد پر انہیں ''پرویژنل'' بنیادوں پر ایڈمٹ كارڈ جاری كردیئے گئے ہیں جس سے بغیرپڑھے عین وقت پرفارم جمع كراكے امتحان میں شركت كرانے كے لیے سرگرم مافیا كے دروازے كھل گئے ہیں۔

بورڈاعلامیے كے مطابق آج سے گیارہویں اور بارہویں جماعت كے سائنس پری میڈیكل، پری انجینیئرنگ، جنرل سائنس، ہوم اكنامكس، میڈیكل ٹیكنالوجی اور كامرس ریگولر و پرائیوٹ كے امتحانات شروع ہورہے ہیں جس میں مجموعی طور پر ایل لاكھ 84 ہزار طلبا و طالبات شركت كریں گے۔ بورڈ كی جانب سے تمام انتظامی امور مكمل كر لیے گئے ہیں طلبا و طالبات كو ان كے ایڈمٹ كارڈ بروقت فراہم كر دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔