آئی ایم ایف مطمئن رہے قرضے بروقت واپس کرینگے سیکرٹری خزانہ

بیرونی ادائیگیاں، تیل خریداری کوئی مسئلہ نہیں،آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کی جلدی نہیں

سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد رہے گی اور مالی خسارہ قابو میں رہے گا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ISLAMABAD:
سیکرٹری خزانہ واجد رانا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اطمینان رکھے، پاکستان قرضوں کی واپسی بروقت کرے گا۔

6 ماہ تک بیرونی ادائیگیوں اور تیل کی خریداری کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے میں جلد ی نہیں۔ایک انٹرویو میں سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ معاشی اعداد و شمار پر آئی ایم ایف کو مطمئن کیا ہے، تیل کی درآمد کیلیے 4 ارب ڈالر سے زیادہ پڑے ہیں اور 6 ماہ تک بیرونی ادائیگیاں کوئی مسئلہ نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کسی اثاثے سے کم نہیں۔




سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد رہے گی اور مالی خسارہ قابو میں رہے گا، یہ الیکشن سال ضرور ہے لیکن معاشی نظم و ضبط حکومت کا مشن ہے۔ سیکریٹری خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے دسمبر تک مالی خسارہ معیشت کا 2.5 فیصد ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 4.5 فیصد تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلیے 21جنوری کو قومی اسمبلی میں اسکیم کی قانونی سازی آجائے گی۔
Load Next Story