رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں چائے کی امپورٹ میں 4 فیصد اضافہ

گزشتہ ما لی سا ل کے پہلے 5ماہ میں 48ہزار 5سو میٹرک ٹن چائے امپورٹ ہوئی تھی


INP January 21, 2013
گزشتہ ما لی سا ل کے پہلے 5ماہ میں 48ہزار 5سو میٹرک ٹن چائے امپورٹ ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: رواں ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں چا ئے کی امپورٹ میں4فیصد اضا فہ گزشتہ ما لی سال کے پہلے 5 ماہ میں 14کروڑ15لا کھ ڈالر کی چائے امپورٹ کی گئی تھی جبکہ رواں سال اسی عرصہ میں 14کروڑڈالر کی چا ئے امپورٹ کی گئی۔

تفصیلات کے مطا بق پا کستان میں چائے کی مانگ میں 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا گزشتہ ما لی سال کے پہلے 5 ماہ میں 14کروڑ15لا کھ ڈالر کی چائے امپورٹ کی گئی تھی جبکہ رواں سال اسی عرصہ میں 14کروڑڈالر کی چا ئے امپورٹ کی گئی، گزشتہ ما لی سا ل کے پہلے 5ماہ میں 48ہزار 5سو میٹرک ٹن چائے امپورٹ ہوئی تھی جبکہ رواں سال 52ہزار 2سو میٹرک ٹن چائے امپورٹ کی گئی۔ چائے کے امپورٹر ز کے مطابق اللہ تعا لیٰ نے پا کستان کو 4بہترین مو سموں سے نوازا ہے مگر ہم ان موسموں سے بھر پور فائدہ نہیں اْٹھا رہے۔

پاکستان میں ہر قسم کی زمینیں موجود ہیں پہاڑی علاقے، میدانی علا قے، پو ٹھوہاری علاقے اور پاکستان میں دنیا کا بہترین نہری نظام ہے، ہزارہ کی پٹی دنیا کی بہترین چا ئے پیدا کر نے کے لیے موزوں ہے مگر اس علا قے کا کاشتکار اس پر توجہ نہیں دے رہا۔ حکومت اگر اس علاقے کے کاشتکاروں چائے کی کاشت سے متعلق آگہی فراہم کرے اور سہولیات بہم پہنچائی جائیں تو چائے کی امپورٹ کم ہو سکتی ہے جس کروڑوں ڈالر کا حکو مت کو ناصرف فائدہ ہوگا بلکہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان چائے ایکسپورٹ کرنے کے قا بل بھی ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں