شامی پناہ گزینوں کے معاملے پر ایوانکا اپنے والد ٹرمپ کے مقابل آگئیں

میرا خیال ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے، ایوانکا


INP April 28, 2017
میرا خیال ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے، ایوانکا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا شامی پناہ گزینوں کے معاملے پر والد کے مقابل آگئی ہیں۔

امریکی صدر کے برعکس ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا اصرار ہے کہ شامی پناہ گزینوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے معاملے پر بات چیت ہونی چاہیے۔

ایک امریکی چینل کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں