اجلاس میں شریک نہ ہونے کے باوجود نجم سیٹھی اہم فیصلوں کا انکشاف کرتے رہے

باقاعدہ اجلاس کا حصہ نہ ہونے کے باوجود ان کی جانب سے ’’پیغام رسانی‘‘ آئی سی سی کو ناگوار گزر سکتی ہے، ذرائع


Sports Reporter April 28, 2017
باقاعدہ اجلاس کا حصہ نہ ہونے کے باوجود ان کی جانب سے ’’پیغام رسانی‘‘ آئی سی سی کو ناگوار گزر سکتی ہے، ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

آئی سی سی اجلاس میں شریک نہ ہونے کے باوجود نجم سیٹھی سوشل میڈیا پر اہم فیصلوں کا انکشاف کرتے رہے۔

دبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کی نمائندگی کیلیے چیئرمین شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد گئے تھے، نجم سیٹھی صرف بدھ کو ٹاسک فورس میٹنگ میں پی ایس ایل فائنل سیکیورٹی رپورٹ پر گفتگو کیلیے شریک ہوئے تھے، کونسل کے باضابطہ اعلان یا دیگر بورڈ عہدیداروں کی جانب سے کسی اطلاع ملنے سے قبل ہی وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بگ تھری کے حوالے سے ''خوشخبریاں'' سنانے کیلیے سرگرم تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقاعدہ اجلاس کا حصہ نہ ہونے کے باوجود ان کی جانب سے ''پیغام رسانی'' آئی سی سی کو ناگوار گزر سکتی ہے، اس کا ایتھکس کمیٹی کی جانب سے نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |