زرمبادلہ ذخائر 1 ہفتے میں41 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کمی

بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے سرکاری ذخائر 36کروڑ 60لاکھ ڈالر گھٹ گئے

21اپریل تک مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 21ارب 15کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 41کروڑ73لاکھ ڈالر کمی کے بعد 21ارب 15کروڑ 8لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 21اپریل کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21ارب 15کروڑ 8لاکھ ڈالر رہی جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور دیگر آفیشلز ادائیگیوں کی وجہ سے ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت میں ایک ہفتے کے دوران 36کروڑ 60لاکھ ڈالر کمی کا سامنا کرنا پڑا اور سرکاری ذخائر کی مالیت 16ارب 41کروڑ 61لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 16ارب 5کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ 13لاکھ ڈالر کمی کے بعد 5ارب 10کروڑ 7لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Load Next Story