بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں سے خوف زدہ ہیںصبا پرویز

لگتا ہے بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں کے کام سے گھبراہٹ کا شکار ہیں، صبا پرویز


Showbiz Reporter January 21, 2013
بھارت کو ثقافتی سطح پر ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو کام کی بنیاد پر کریں،صبا پرویز ۔ فوٹو : اے پی پی/ فائل

اداکارہ صبا پرویز نے کہا ہے کہ ہندوستان کی زیادتیاں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بڑھتی جارہی ہیں ہمارے فنکاروں نے خود کو ہمیشہ اپنے کام سے منوایا ہے اس میں بھارتی انڈسٹری کا کوئی کردار نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ڈرامہ انڈسٹری ہمارے فنکاروں کے خلاف پروپیگنڈے کرنے میں مصروف ہے اور اب پاکستانی فنکاروں کو کام کرنے کا موقع بھی نہیں دیا جارہا پاکستانی گلوکار علی ظفر کا میوزک کنسرٹ گزشتہ روز منسوخ ہوا اس کی وجہ بھی دونوں ممالک کے تعلقات میںکشیدگی بتائی جاتی ہے اس کے علاوہ دو تھیٹر ڈرامے بھی منسوخ ہوئے۔

اداکارہ صبا پرویز کا کہنا ہے کہ انھیں لگتا ہے بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں کے کام سے گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان بھی ہیں اگر بھارت کو ثقافتی سطح پر ہم سے مقابلہ کرنا ہے تو کام کی بنیاد پر کریں ایک سوال کے جواب میں صبا پرویز نے بتایا کہ انھیں بھی ہندوستانی ڈرامہ انڈسٹری سے رابطہ کیا گیا تھا مگر انھوں نے صاف انکار کردیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں