ونود کھنہ کی آخری رسومات پر رشی کپور کیوں پھٹ پڑے

پریانکا چوپڑا کی پارٹی میں بہت سارے چمچوں کودیکھا جواداکارونود کھنہ کی آخری رسومات میں نہ آئے، رشی کپور


ویب ڈیسک April 28, 2017
مجھے بھی اس وقت کے لیے تیاررہنا چاہیئے کہ مجھے کوئی کندھا دینے بھی نہیں آئے گا، رشی کپور: فوٹو: فائل

اپنے غصے اورخیالات کے اظہار میں پیچھے نہ ہٹنے والے اداکار رشی کپور گزشتہ روز لیجنڈ ادکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرشدید غصہ ہوئے اورانہیں کھری کھری سنائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررشی کپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک بار پھراپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ اداکار نے شدید تنقید اورغصے کا اظہار گزشتہ روز لیجنڈ اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات پر نئے فنکاروں کی عدم شرکت پرکیا۔

اداکار نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ نئے اداکاروں میں سے کوئی ایک بھی ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوا جب کہ اداکار نے ان نئے فنکاروں کے ساتھ کام بھی کیا تھا، سب کو احترام کرنا سیکھنا چاہیئے۔



اس خبرکو بھی پڑھیں: ونود کھنہ چل بسے

اداکارنے اپنی اہلیہ نیتو سنگھ اور بیٹے رنبیر کپور کی عدم شرکت کا بھی جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، اگر وہ ملک میں ہوتے تو ضرور شرکت کرتے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں:رشی کپور گاندھی فیملی پر برس پڑے

اداکار نے کہا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، جب میں مروں گا تو مجھے بھی اس وقت کے لیے تیار رہنا چاہیئے کہ مجھے کوئی کندھا دینے بھی نہیں آئے گا۔ اداکار نے ایک بار پھر کہا کہ انہیں آج کے اداکاروں پر بہت زیادہ غصہ آرہا ہے۔



بس یہ ہی نہیں رشی کپور نے 2 روز قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شرکت کرنے والے تمام نئے فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ بہت سارے چمچوں کو اداکارہ کی پارٹی میں تو دیکھا لیکن وہ ونود کھنہ کی آخری رسومات میں نہ آئے جس پر بہت غصہ ہوں۔



واضح رہے کہ گزشتہ روزکینسر کے عارضے میں مبتلا بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ 70 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں