چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس آج نشترپارک سے برآمد ہوگا

مجلس سے علامہ علی کرار نقوی خطاب کرینگے،نورباغ مسافرخانہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا


Staff Reporter January 21, 2013
بوتراب اسکائوٹس نشترپارک اور قصر مصیب رضویہ سوسائٹی سے نکلنے والے چپ تعزیہ کے جلوسوں کی قیادت کریں گے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: ایام عزا کا الوداعی چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس آج (پیر) صبح 7 بجے نشترپارک سے نکالا جائے گا اس سے قبل بعد نماز فجرمجلس عزا سے علامہ علی کرار نقوی خطاب کریں گے۔

چپ تعزیہ کا جلوس اپنے مقررہ راستوں پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، جامع کلاتھ، لائٹ ہائوس، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا نورباغ مسافرخانہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا چپ تعزیہ کا دوسرا بڑا جلوس سہ پہر 2بجے دن رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں لسبیلہ چوک، تین ہٹی سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ جائے گا۔

بوتراب اسکائوٹس نشترپارک اور قصر مصیب رضویہ سوسائٹی سے نکلنے والے چپ تعزیہ کے جلوسوں کی قیادت کریں گے بوتراب اسکائوٹس کے ترجمان تصدق حسین ندیم کے مطابق چپ تعزیہ کے جلوس کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،انتظامیہ نے چپ تعزیہ کے جلوس کے سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں