بھٹ شاہ ڈاکوئوں کی لوٹ مار 2 ملزمان گرفتار

ڈاکوئوں نے فنکشنل لیگ کے مقامی رہنما سے موٹر سائیکل چھین لی، پولیس نے گرفتار کرلیا


Express News Desk January 21, 2013
نوجوان کی چیخوں پر بھٹ شاہ پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کرکے 2 ڈاکوئوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

مسلح افراد نے فنکشنل لیگ کے مقامی صدر معشوق گھلو پر تشدد کرکے تھانے کے آگے اس سے 10 ہزار نقد، 2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

نوجوان کی چیخوں پر بھٹ شاہ پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کرکے 2 ڈاکوئوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس کے بعد فنکشنل کے کارکنوں نے تھانے پر جاکر پولیس سے موٹر سائیکل مانگی تو اے ایس آئی سید اصغر شاہ نے فنکشنل کے کارکنوں کو گالیاں دے کر تھانے سے باہر نکال دیا جس پر کارکنوں نے تھانے کے باہر پولیس کیخلاف دھرنا دیکر نعرے لگائے۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے معشوق گھلو نے بتایا کہ موٹر سائیکل پولیس نے بازیاب کی ہے، ڈاکو بھی موقع پر پکڑے گئے ہیں لیکن موٹر سائیکل واپس نہیں دی جارہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں