جاتی کی مختلف نہروں میں 2 ماہ سے پانی کی قلت

پانی نہ ملنے سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی مختلف فصلوں کو نقصان، کاشتکار پریشان


Nama Nigar January 21, 2013
پانی نہ ملنے سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی مختلف فصلوں کو نقصان، کاشتکار پریشان۔ فوٹو: فائل

تحصیل جاتی کے مختلف شاخوں میں 2 ماہ سے پانی کی شدید قلت، کاشتکاروں و شہریوں کی جانب سے پانی کی قلت ختم کرانے کا مطالب۔

تفصیلات کے مطابق جاتی کے مین بیراج و مختلف شاخوں، جاتی مائنز، ٹنگو مائنز، شیر خان مانز، گڈاپ مائنز، تینسو مائنز، مالہیہ مائنز، فی مائنز و دیگر میں گزشتہ 2 ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے جس کے باعث تحصیل جاتی میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں، گنا، گندم، ٹماٹر، مرچ، پیاز، سورج مکھی و دیگر کو بڑا نقصان ہورہا ہے۔

5

جسکے سبب کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ تحصیل جاتی کے کاشتکار رہنمائوں علی احمد تھہیم، فقیر احمد و دیگر نے اعلیٰ حکام سے پانی کی قلت جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں