بگ تھری ختم فیکا خوشی سے سرشار

حالیہ فیصلے عالمی کھیل کیلئے اچھے ہیں،ایگزیکٹیو چیرمین فیکا ٹونی آئرش


Sports Desk April 28, 2017
حالیہ فیصلے عالمی کھیل کیلئے اچھے ہیں،ایگزیکٹیو چیرمین فیکا ٹونی آئرش . فوٹو : فائل

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز (فیکا) نے آئی سی سی اجلاس کے حالیہ نتائج پر مسرت کا اظہارکردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ریونیو ماڈل اور گورننس اسٹرکچر میں تبدیلیاں کی ہیں جس سے بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا، تمام تجاویز حتمی منظوری کیلئے جون میں کونسل کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:آئی سی سی میں بگ تھری کا باب بند ہوگیا

فیکا کے ایگزیکٹیو چیرمین ٹونی آئرش نے امید ظاہر کی ہے کہ ان فیصلوں کے بعد آئی سی سی ممبران کی معاشی صورتحال واضح جب کہ ان کے درمیان شفافیت بھی رہے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بگ تھری کے خاتمے کے ساتھ بھارت سے سیریز کے معاہدے بھی ختم ہو گئے

ٹونی آئرش نے مزید کہا کہ ہم چاہیں گے کہ آئی سی سی ضروری تبدیلیاں کرتے ہوئے گورننگ باڈی کو صحیح معنوں میں غیرجانبدار بنانے کا عمل جاری رکھے، حالیہ فیصلے عالمی کھیل کیلئے اچھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں