سلواوور ریٹ پروٹیز قائد ڈی ویلیئرز دو میچز کیلیے معطل
ابراہم ڈی ویلئیرز کی جگہ کیویز کےخلاف پروٹیز کی قیادت اب ڈوپلیسس کریں گے
سلو اوور ریٹ کے جرم میں جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز پر دو میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔مقررہ وقت سے 6 اوورز پیچھے رہ کر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی بھی جیبیں خالی کرادیں، پوری میچ فیس جرمانہ کردی گئی، نیوزی لینڈ کے خلاف باقی دو میچز میں فاف ڈوپلیسس ٹیم کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں جہاں جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں وہ اپنے محدود اوورز کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کی خدمات سے بھی محروم ہوگیا ہے، سلو اوورز کی پاداش میں ان پر دو میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے جنوبی افریقہ کو مقررہ وقت سے 6 اوورز پیچھے قرار دیا جوکہ ایک سنگین جرم ہے۔
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت دو اوورز سے زیادہ پیچھے رہنا سنگین جرم کے زمرے میں آتا اور اس پر کپتان کو دو معطلی کے پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ باقی ٹیم کو پہلے دو اوورز پر 10 فیصد جبکہ اس کے بعد ہر پیچھے رہنے والے اوور پر 20 فیصد میچ فیس جرمانہ ہوتی ہے۔ اس طرح ابراہم ڈی ویلیئرز پر دو میچز کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ باقی کھلاڑیوں کو مکمل میچ فیس سے ہی محروم ہونا پڑا۔
ابراہم ڈی ویلیئرز نے سزا قبول کرلی ہے۔ اب ان کی جگہ ٹیم کی قیادت فاف ڈو پلیسس کریں گے جوکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ ہی کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچز میں بھی یہ فریضہ انجام دے چکے ہیں جبکہ ڈولفنز کے بیٹسمین ڈیوڈ ملر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اوور ریٹ سلو تھا جبکہ دو سلو اوورز سے اوپر ملنے والی سخت سزا سے بھی واقف ہیں۔ موسیٰ جی نے واضح کیا کہ بولنگ میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں تاہم انھوں نے دوران میچ بجلی جانے کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے اسکور بورڈ اور دیگر چیزوں نے کام چھوڑ دیا تھا اس سے بھی کھیل کی رفتار سست پڑی۔