قائداعظم ٹرافی حیدرآباد کے رضوان احمد اور عقیل انجم کی سنچریاں

کراچی بلیوز پہلی اننگز میں 410رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جواب میں ملتان کے 84 رنز پر 2 کھلاڑی واپس پویلین پہنچ گئے

سیالکوٹ کے خلاف پشاور کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 346 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فوٹو : فائل

قائد اعظم ٹرافی میں رضوان احمد اور عقیل انجم کی شاندار سنچریوں کی بدولت حیدرآبادنے بہاولپور کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

اعزاز چیمہ کی عمدہ بولنگ نے راولپنڈی کے خلاف لاہور کے بیٹسمینوں کی ناکامی پر پردہ ڈال دیا،کراچی بلوز نے ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 410 رنز بناڈالے،رضوان کے ناقابل شکست 150 رنز کے سبب پشاورنے سیالکوٹ پر دبائو حاصل کرلیا،کوئٹہ نے اسلام آباد کے خلاف 36 رنز پر 3 وکٹیں گنوادیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بہاولپور اسٹیڈیم میں کھیل کے دوسرے روزاتوار کو 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کے ساتھ دوبارہ بیٹنگ شروع کرنے والی حیدرآباد کی ٹیم نے 9کھلاڑی آئوٹ ہونے کے بعد 513 رنز کے اسکور پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئر کردی۔

،75 رنز کے ساتھ کریز پر آنے والے رضوان احمد نے ناقابل شکست سنچری اسکور کرتے ہوئے 18 چوکوں کی مدد سے 157 رنز جوڑے جبکہ58 رنز سے دوبارہ کھاتہ کھولنے والے عقیل انجم نے 104رنز کی اننگز کھیلی جس میں 18 چوکے بھی شامل تھے، انصار جاوید اور ذیشان خالد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا، جواب میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگزمیں 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے،عثمان طارق 38 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں،ناصر ادریس نے 13 رنز دیکر 2 کھلاڑی آئوٹ کئے،آزاد جموں و کشمیر کے میر پور اسٹیڈیم میں لاہور شالیمار کی ٹیم راولپنڈی کے 157 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 54 اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 7کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہ پہنچ سکے۔

 




عمر صدیق47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ناصر ملک نے31 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پولین بھیجا،حماد اعظم کے ہاتھ 3 وکٹیں لگیں، جواب میں راولپنڈی نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 59رنز بنائے، پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے اعزاز چیمہ نے18 رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو پار لگایا، اس طرح راولپنڈی کو حریف ٹیم کے خلاف 100 رنز کی برتری حاصل اور اس کی 7 وکٹیں محفوظ ہیں،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میںمیزبان ٹیم نے دوسرے دن کے کھیل کے خاتمہ پراپنی پہلی اننگز میں کراچی بلوز کے خلاف 84 رنز بنائے اور اس کے 2 کھلاڑی واپس پویلین پہنچ گئے، شعیب مقصود39اورسعید انور جونئیر 28 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں۔

قبل ازیں کراچی بلوز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور410رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،رمیز عزیز نے 59 رنز کا اضافہ کیا، آخری 6کھلاڑیوں نے 111 رنز جوڑے، ذوالفقار بابر نے 6مہمان کھلاڑیوںکو ڈریسنگ روم پہنچایا جبکہ شعیب مقصود کو2 وکٹیں ملیں،پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم سیالکوٹ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 346 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی جس میں محمد رضوان کے ناقابل شکست 154 رنز بھی شامل ہیں۔

اس دوران انھوں نے20 مرتبہ گیند کو بائونڈری کی راہ دکھائی،بلاول بھٹی نے4اور نیر عباس نے 3کھلاڑی ٹھکانے لگائے،جواب میں سیالکوٹ نے 40اوورز میں ایک وکٹ گنوا کر 81رنز بنالئے، ماجد جہانگیر نے 40رنز کاحصہ ڈالا، ڈائمنڈ کرکٹ کلب اسلام آباد میں کھیل کے پہلے روز اتوار کو صرف 12.2اوورز ہی پھینکے جاسکے جن میں کوئٹہ نے میزبان ٹیم کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں36 رنز کے اسکور پر 3وکٹیں گنوا دیں۔
Load Next Story