افریقہ کپ آف نیشنز ابتدائی دونوں میچز بغیر کسی گول کے برابر رہے

مراکش کے گول کیپر نے انتہائی آسان شاٹ چھوڑدیا لیکن اس کے باوجود انگولا اس سنہرے موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکا۔


Sports Desk/AFP January 21, 2013
افریقہ کپ آف نیشنز کے افتتاحی میچ میں انگولا ، مراکش، کیپ ورڈے اور جنوبی افریقہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ ۔ فوٹو : اے ایف پی

2013کے افریقہ کپ آف نیشنز ٹورنامنٹ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جب انگولا اور مراکش کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کوئی گول بنے ختم ہوگیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ اور کیپ ورڈے کے درمیان ہونیوالے میچ میں بھی کوئی ٹیم گیند کو گول کے اندر نہ پھینک سکی۔ اس طرح تمام گروپ اے ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا ہے جبکہ ابھی دو منی لیگ راؤنڈز باقی ہیں اور دو کواٹر فائنلز کے لیے جگہیں خالی ہیں، انگولا کے دبلے پتلے اسٹرائیکر منوچو میچ کے آخری لمحوں میں گول کرنے والا ہی تھا جب ایک پاس پر اس نے سر سے گول کرنے کی کوشش کی جو گول پوسٹ سے چند انچ اوپر سے گزر گئی۔

مراکش کے گول کیپر اور کپتان نادر لمیاغری نے منگو بلیے کے ایک انتہائی آسان شاٹ کو چھوڑدیا لیکن اس کے باوجود انگولا کا کوئی بھی کھلاڑی اس سنہرے موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکا۔ 80ہزارافراد بیدلی سے اپنی ٹیم کا کیپ ورڈے سے میچ دیکھتے رہے اور اس وقت اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوگئے جب دوسرے ہاف میں دو کھلاڑیوں نے سر سے گول کرنے کی کوشش کی اور وہ بھی بیکار گئی۔

پہلے میچ کے بعد جو بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا تھا دونوں ٹیموں نے میچ کا آغاز تیزی اور زبردست کشمکش سے کیا لیکن پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرگیا۔ شمالی افریقہ کی اٹلس لائنز دسویں منٹ میں گول کرنے کے قریب تھی جب اکیلے اسٹرائیکر منیر ال ہمداوی نے گول باکس سے کچھ دور ہٹ لگاکر گول کرنے کی کوشش کی مگرگیند گول کیپر لاما کی انگلیوں سے لگ کر نیچے گری جسے انھوں نے کارنر کے عوض میدان سے باہر پھینک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں