سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی میں ایک لاکھ 7 ہزار عازمین کامیاب
یکم ذیقعد کو پہلی حج پرواز روانہ ہوگی، عوام کا سرکاری اسکیم پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیرمذہبی امور
حج 2017 کیلیے سرکاری اسکیم کے تحت کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب کرلیاگیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ7ہزار526 خوش نصیب پاکستانی رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں سرکاری اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیرامین الحسنات شاہ سمیت وزارت مذہبی امور، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال2لاکھ 80ہزاردرخواستیں جمع ہوئیں۔ بہترین حج انتظامات کی وجہ سے عوام کا سرکاری اسکیم پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ7سال کے دوران حج کرنے والا درخواست دینے کا مجاز نہیں ہوگا۔ حج درخواستوں کی مد میں جمع ہونے والی رقم شریعہ اکاؤنٹ میں رکھی گئی ہے۔ رواں سال 60فیصد سرکاری اور40فیصد پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج آپریشن مکمل کیاجائے گا۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ 100سال سے زائد عمر کے27 جبکہ 90 سال سے 100سال عمرکے170افرادنے درخواست دی ہے۔ وزیراعظم کی امارات سے394لوگ بغیرقرعہ اندازی کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ تمام کامیاب درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے ذریعے اطلاع کردی جائیگی۔ کامیاب درخواست گزاروں کو10 مئی 2017 تک متعلقہ بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرانا لازمی ہوگا۔ ناکام امیدوار اپنے بینکوں سے رقوم واپس لے سکتے ہیں۔ ملک کے10ہوائی اڈوں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ50 فیصد کامیاب درخواست گزاروں کو اطلاع کی جائے گی جبکہ10 فیصد کامیاب درخواست گزاروں کوعدالتی فیصلے کے بعد مبارکباد کے خطوط لکھے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ رواں سال منیٰ میں ناشتے کے علاوہ 2 وقت کا کھانا دیاجائے گا۔ جدہ اور مدینہ کے ہوائی اڈوں پر ایکسپریس کلیئرنس وے کی سہولت دی جائے گی۔ یکم ذیقعد کو پہلی حج پرواز روانہ ہوگی۔وزیر مذہبی امور نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا عمل شروع کیا۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں60اور 40فیصد کے حکومتی فیصلے کو ہوپ نے چیلنج کررکھاہے اس کا فیصلہ9مئی کو آنا ہے۔ ہارڈ شپ کوٹا کم کرکے2فیصد کردیا گیاہے۔ ہم نے پی آئی اے سے کہاہے کہ وہ اپنا خسارہ کسی اور طریقے سے پورا کریں اور حج کرایوں میں مزید کمی کرے۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج ٹوورز آپریٹرز سے ان کے پیکیجز مانگے ہیں۔ اس کا مقصد اس سارے عمل کی مانیٹرنگ ہے۔ ہم پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کرنے والے عازمین سے باقاعدہ فیڈ بیک لیتے ہیں۔ معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹور آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال41شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 22شکایات معمولی قسم کی تھیں۔ 10آرگنائزرز کو 49لاکھ جرمانہ کیا گیا، 2ٹور آپریٹرز کی سرگرمیاں معطل کی گئیں۔ ایک کا کوٹا معطل کیا گیا۔ یہ رقم حاجیوں کو واپس کرائی گئی۔ 792کمپنیاں حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔ حج آپریشن27جولائی سے6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ رواں سال 89040 گروپ بنائے گئے ہیں جبکہ رواں سال ملک بھر سے17 اپریل سے26اپریل تک قومی ونجی بینکوں کی مجازشاخوں میں 3لاکھ 38ہزار696درخواستیں جمع کی گئیں۔
ذرائع ابلاغ کو بتایا گیا کہ گروپ لیڈرز کے نام سے قرعہ اندازی کی گئی ہے۔ پہلے 3خوش نصیبوں میں لسبیلہ سے محمد رمضان، ٹنڈو محمد خان سے محمد قاسم اور قلعہ سیف اللہ سے حمد اللہ کے نام شامل ہیں۔