آسٹریلین اوپن ریکارڈ شکن ماریا شراپو وا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

روس کی اکاٹرینا ماکارووا نے جرمنی کی اینجلک کیربیر کو حیران کن طور پر ایونٹ سے باہر کردیا

ماریہ شراپوا نے بیلجیم کی کرسٹن فلپکینس کے خلاف صرف پانچ گیمز ضائع کرکے ایک نیا سنگ میل بنادیا۔ فوٹو: اے ایف پی

روس کی مایہ نا ز ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووانے آسٹریلین اوپن میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرکے دنیائے ٹینس کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

انھوں نے بیلجیم کی کرسٹن فلپکینس کے خلاف صرف پانچ گیمز ضائع کرکے ایک نیا سنگ میل بنادیا۔مینز سنگلز میں 4 سیڈ اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے جاپانی اسٹار کائی نیشکوری کو 6-2, 6-1اور 6-4سے شکست دیدی۔ آل اسپینش کواٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ان کے ہم وطن کھلاڑی نکولس الماگرو سے ہوگا۔ نکولس کو پری کوارٹر فائنل میں کامیابی اس وقت نصیب ہوئی جب ان کے مقابل سربیا کے جانکوتپساروچ کو پاؤں میں چوٹ کے بعد مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا۔

الماگرو نے پہلا گیم 6-2سے جیتا اور دوسرے گیم پر جب اسکور 5-1 تھا تو جانکو کو کھیلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ میچ چھوڑ کر گراؤنڈ سے چلے گئے۔ اس موقع پر الماگرو کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر خوش نہیں ہیں کیونکہ جانکوزخمی تھا اور آپ کبھی بھی ایسی جیت کی خواہش نہیں کرینگے۔ ادھر فیرر نے اپنے ہم وطن رافیل نڈال کی غیر حاضری سے پورا فائدہ اٹھایا اور نیشکوریکو اسٹریٹ سیٹ میں پچھاڑ دیا ۔انھوں نے دو گھنٹے دس منٹ تک کھیلے جانیوالے میچ میں جاپانی اسٹارکو 6-2, 6-1, 6-4سے زیر کیا۔ فیررکی سیمی فائنلز میں نووک جوکوک سے مدبھیڑ کی توقع ہے انھیں الماگرو سے گزشتہ 12مقابلوں میں کبھی بھی شکست نہیں ہوئی ہے۔




جوکووک کو پری کواٹر فائنل میں سوئس پلیئر 15سیڈ اسٹینسلز واورنکا سے دودوہاتھ کرنا ہیں اور اس مقابلے میں جیتنے والا کواٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلے گا۔ لاسٹ 16کے ایک اور میچ میںتھوماس بریڈیچ کو کیون اینڈرسن پر برتری حاصل کرنے کیلیے دوگھنٹے 44 منٹ طویل انتظار کرنا پڑا۔ بریڈیچ نے میچ میں 6-3, 6-2, 7-6 (15-13)سے کامیابی سمیٹی۔ ویمنز سنگلز میں ریکارڈ قائم کرنے والی سیکنڈ سیڈ شراپووا نے کرسٹن فلپکینس کو 6-1, 6-0سے شکست کا مزا چکھایا، انھوں نے رواں ایونٹ کے دوران چار مقابلوں میں صرف 5 گیمز گنوائے ہیں جبکہ اس سے قبل کم ترین 8، 8 گیمز گنوا کر کوارٹر فائنلز میں پہنچنے کا ریکارڈ مونیکا سیلز (1991، 1993) اور اسٹیفی گراف ( 1989) کے پاس تھا۔

19سیڈ ایکاٹرینا ماکارووا نے جرمنی کی 5 سیڈ اینجلک کیربیرکو 7-5, 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیدی، لینا نے بھی جرمنی کی جولیا گورجیس پر7-6, (8-6), 6-1 سے ہاتھ صاف کیے، ریڈوانسکا نے سربیا کی اینا ایوانوک کو 6-2, 6-4سے پچھاڑ کر کواٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ شراپووا کو اب 2012کی طرح کواٹر فائنل میں اکاٹرینا ماکارووا سے مقابلہ کرنا ہوگا جبکہ ریڈوانسکا فائنل 8میں منگل کو لینا سے سیمی فائنلز میں پہنچنے کیلیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ جیت کے بعد ماکارووا کا کہنا تھا کہ میں ماریا کیخلاف مقابلے کی شدت سے منتظر ہوں کیونکہ میں پچھلے سال ان سے ہار چکی ہوں۔ انھوں نے کہا کی میں جیت کے لیے پراعتماد اور یقینی طور پر یہ مقابلہ بہت دلچسپ ہوگا۔
Load Next Story