مریم نواز کو لاہور یا سرگودھا سے قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

جے آئی ٹی کی حکومت کیخلاف رپورٹ کی صورت میں مریم نواز کو وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔

جے آئی ٹی کی حکومت کیخلاف رپورٹ کی صورت میں مریم نواز کو وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کی قیادت نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں مریم نواز کو 2حلقوں میں الیکشن لڑانے پر غوروخوص کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں نے لاہور کے حلقہ این اے 124اور سرگودھا کے حلقہ این اے68میں مریم نواز کو الیکشن لڑانے کی تجویز دی ہے۔


رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے پاناما لیکس پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے، جے آئی ٹی کی حکومت کیخلاف رپورٹ کی صورت میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔

 
Load Next Story